سعودی عرب نے محدود پیمانے پر حج ادائیگی کا اعلان کر دیا

246
سعودی عرب نے اس سال کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر محدود پیمانے پر حجِ بیت اللہ کا اعلان کیا ہے۔

سعودی حکومت کے ایک اعلامیے کے مطابق اس مرتبہ ذی الحجہ میں صرف محدود تعداد میں مسلمانوں کو فریضہ حج ادا کرنے کی اجازت ہوگی تاکہ کورونا وائرس کی وباء سے کسی عازم حج کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہ پہنچے۔

سعودی حکومت نے اسی ہفتے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے عائد کردہ بہت سی پابندیوں کو ختم کردیا ہے اور مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سمیت مساجد میں فرزندان توحید کو پنج وقتہ نماز ادا کرنے کی اجازت دے دی ہے۔