سبی میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 1 شخص ہلاک

325

بلوچستان کے ضلع سبی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

واقعہ تلی دامان کے علاقے میں پیش آیا۔ بارودی سرنگ کے زد میں آنے سے مصری خان ولد محمد بخش ٹالانی ہلاک اور فیض محمد ولد عبدالکریم زخمی ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارکھان میں دھماکہ خیز مواد سے بجلی ٹاور تباہ

ایدھی ذرائع کے مطابق زخمی اور مذکورہ شخص کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ضروری کاروائی کے بعد حکام نے لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

واقعے کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔