دکی میں کوئلے کی کان میں حادثہ، 2کانکن جاں بحق

213
File Photo

دکی کے علاقے چمالنگ میں کوئلے کی کان میں حادثے کے نتیجے میں دو کانکن جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق کان کنوں کا تعلق سوات سے ہے۔

پولیس کے مطابق بلوچستان کے علاقے دکی میں چمالنگ کی چھ فٹی کوئلے کول ایریا میں کوئلے کی کان میں ٹرالی کی رسی ٹوٹنے کے باعث حادثہ پیش آیا، ٹرالی کی زد میں آکر دو کانکن جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق کان کنوں کی شناخت وارث خان اور اسد خان کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کا تعلق سوات سے تھا۔

جاں بحق کان کنوں کی لاشیں کان سے نکال کر اسپتال منتقل کردی گئیں، جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد انہیں آبائی علاقوں کو روانہ کیا جائے گا۔