دشت: فورسز اہلکار کو اسنائپر حملے میں ہلاک کیا ۔ بی آر اے

214

کہدہ شعیب کو مخبری کے ٹھوس شواہد ملنے کے بعد ہلاک کیا، شعیب کی فیملی ممبر ہمارے لئے قابل قدر ہیں۔ بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کل دشت مزن بند پینسن کور کے مقام میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں فورسز چوکی پر معمور ایک اہلکار کو اسنائپر سے نشانہ بناکر ہلاک کیا۔

بیبگر بلوچ نے گذشتہ دنوں پنجگور میں ہلاک کیئے گئے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے شعیب کے خاندان کی جانب سے پریس کانفرنس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ایک ذمہ دار تنظیم کسی بھی بلوچ کو محض شک کی بناء پر کبھی بھی نشانہ نہیں بنائے گا۔ شعیب کے متعلق ہماری تنظیم کو دو سال قبل رپورٹ ملی تھی کہ وہ ریاستی انٹیلی جنس اداروں کیلئے بحیثیت مخبر کام کررہا ہے اس دوران شعیب کو اداروں کی جانب سے تین چار خفیہ کارندوں کی ایک ٹیم کی سربراہی سونپ دی گئی تھی جو بلوچ نوجوانوں کو اغواء کروانے سمیت کاروباری حضرات کو تنظیم کے نام پر بھتہ لینے میں ملوث پایا گیا۔

تنظیم نے مکمل تحقیقات کے بعد ہی شعیب کو نشانہ بنایا۔ ہم واضع کرتے ہیں کہ شعیب کی فیملی ہمارے لئے قابل قدر ہے تنظیم نے اپنے سابقہ بیان میں بھی شعیب کو مورد الزام ٹھہرایا، ہمارے نزدیک شعیب کے اعمال سے اسکی فیملی کا کوہی تعلق نہیں ہوگا۔

بیبگر بلوچ نے کہا کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں آزاد بلوچستان کے قیام تک جاری رہیں گے۔