خضدار میں بلوچ اسٹوڈنٹس الائنس کی جانب سے بلوچستان میں بغیر انٹرنیٹ کے آن لائن کلاسز اور کوئٹہ میں مطالبات کے لئے مظاہرہ کرنے والے طلباء پر تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی۔
مظاہرے میں بڑی تعداد میں طلباء و طالبات نے شرکت۔
مظاہرین نے ایچ ای سی کی جانب سے بلوچستان کے طلباء کے لئے آن لائن کلاسز کا اعلان اور کوئٹہ میں بلوچ طلباء پر تشدد و گرفتاری کے خلاف نعرے بازی کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں انٹرنیٹ کے ابتر صورتحال کے باوجود آن لائن کلاسز بلوچ طلباء کو تعلیم سے دور رکھنے کی پالیسی ہے جس کے خلاف اسٹوڈنٹس الائنس کی جانب سے بلوچستان اور سندھ میں احتجاجی مظاہرے کیئے گئے ہیں۔
مظاہرین نے کہا کہ بجائے طلباء کے مسائل حل کرنے کے گذشتہ دنوں مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے طلباء پر پولیس کی جانب سے تشدد کرکے طلباء اور طالبات کو گرفتار کرلیا گیا۔