خاران میں پاکستانی فورسز کے کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بی ایل اے

270

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ رات خاران کے علاقے لجے میں شوآپ کے مقام پر پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ پر حملہ کیا۔

 ترجمان نے کہا سرمچاروں نے کیمپ کو راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے فورسز کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانے پڑے اور  اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔