بلوچستان کے علاقے تمپ سے پاکستانی فوج نے متعدد افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ کوشقلات اور گردونواح کے علاقوں میں پاکستانی فورسز نے آج صبح سے سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔ اس دوران بائیس سے زائد افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
فورسز کے ہاتھوں حراست میں لیے گئے افراد میں سکندر ابراہیم، فرید ولد علی، عالم ولد چاکر، ستار، ظریف، درجان، بہادر کے دو کمسن بیٹے فراز بہادر، نور احمد بہادر، عبداللہ داد کے دو بیٹے کامران عبداللہ، عماد عبداللہ، حسن اور حسین کے دو بھائی، مقصود حسن، جابر حسن، درجان حسن، ظریف درمحمد، مصدق عیسی، زوہیر عبداللہ، سکندر ملا محمد علی، فضل تاج محمد، ابراھیم حاجی محمد کریم، فرید علی شامل ہیں۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے گرفتار کیئے جانے والے افراد کی تعداد زیادہ جن کے حوالے سے تفصیلات آنا باقی ہے جبکہ مذکورہ گرفتاری افراد میں اکثریت نوجوانوں کی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا ہے۔