بی ایل ایف نے پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

273

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر کے روز سرمچاروں نے ضلع آواران میں پونڈوک فوجی چیک پوسٹ پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ منگل کے روز سرمچاروں نے گیشکور کے مین فوجی کیمپ پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، ان حملوں میں قابض ریاستی فوج کو بھاری جانی ومالی نقصان کا سامنا رہا۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستانی فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔