بی ایس او پجار کا زونل رہنماء پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

394

پنجگور سے زونل پریس سیکرٹری فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہوئے – ترجمان بی ایس او پجار

بی ایس او پجار کے مرکزی رہنماء نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی فورسز نے بی ایس او پجار پنجگور زون کے پریس سیکریٹری علم بلوچ کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

بی ایس او پجار کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے بی ایس او پجار پنجگور زون کے پریس سیکریٹری علم بلوچ کو پنجگور میں دو روز قبل گرفتاری کے بعد لاپتہ کیا جاچکا ہے۔۔

انہوں نے کہا ہے کہ علم بلوچ بلوچستان یونیورسٹی میں بلوچی لٹریچر کا طالب علم ہے، لاک ڈاؤن کے باعث اغواء نما گرفتاری میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جو سب سے بڑا المیہ ہے۔

خیال رہے بلوچستان میں فورسز کے ہاتھوں دو دنوں میں 5 افراد گرفتاری بعد لاپتہ کیئے جاچکے ہیں۔ آج صبح فورسز نے کیچ سے 4 افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

یاد رہے اس قبل بھی فورسز کے جانب سے بلوچ طلباء تنظیموں کے کئی ارکان و رہنماوں کو گرفتاریوں میں لاپتہ کیا جاچکا ہے۔ گذشتہ سال قلات سے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے رہنماء فیروز بلوچ کو فورسز لوکل گاڑی سے اتار کر اپنے ہمراہ لے گئے تھے جو تاحال لاپتہ ہے۔