بارکھان میں دھماکہ خیز مواد سے بجلی ٹاور تباہ

656

بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے بجلی کا ٹاور دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کو بارکھان کے علاقے چھپر میں نامعلوم افراد نے بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا جبکہ لیویز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر چار کلو وزنی مزید دو آئی ای ڈیز ناکارہ بنا دیئے۔

علاقے کی کلیرنس کے بعد ٹاور کی مرمت کے کام کی اجازت دے دی گئی۔

حکام کے مطابق ٹاور کی مرمت میں کچھ روز لگ سکتے ہیں۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔