افغانستان: باردوی سرنگ کے دھماکے میں 8 شہری جانبحق

200

بارودی سرنگ کا دھماکہ طالبان کے زیر کنٹرول علاقے میں ہوا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے ضلع واشیر کے علاقے شیخ ماندہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں آٹھ عام شہری جانبحق ہوئیں ہیں ۔

دھماکہ سرنگ کا دھماکہ جس علاقے میں ہوا اطلاعات کے مطابق وہ افغان طالبان کا زیر کنٹرول علاقہ ہے ۔

اس قبل بھی افغانستان کے مختلف علاقوں طالبان کی جانب سے بچھائے گئے بارودی سرنگوں کی زد میں عام شہری اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں ۔

دوسری جانب امریکی جنگی طیاروں نے ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ کندھار کے ضلع ارغنداب کے علاقے سیاہ سنگ میں طالبان کے ٹھکانوں پہ بمباری کی جس کے نتیجے میں 16 سے زائد طالبان جنگجو مارے گئے ۔

خیال رہے کہ قطر میں ہونے والے امریکہ و طالبان کے درمیان امن معاہدے کے بعد بھی طالبان نے افغان فورسز پہ اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے بعد امریکی فورسز نے بھی جوابی کارروائیوں میں اضافہ کردیا ہے۔