آن لائن کلاسوں کے خلاف بلوچ طلباء کا مختلف شہروں میں مظاہرے

232

بلوچستان میں انٹرنیٹ سہولیات کی عدم دستیابی کے باجود ایچ ای سی کی جانب سے آن لائن کلاسوں کے آغاز کے بعد سے بلوچ  طالب علموں کا احتجاج جاری ہے ۔

آج بلوچستان سمیت کراچی و اسلام آباد میں بھی بلوچ طلباء نے احتجاجی مظاہرے کئے اور دھرنا دیا ۔

گوادر میں پریس کلب کے سامنے طلباء نے آن لائن کلاسوں اور گذشتہ روز کوئٹہ میں پولیس کے ہاتھوں طلباء و طالبات کی گرفتاری اور ان پہ تشدد کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔

دوسری جانب نوشکی اور دالبندین میں بھی طلباء نے آن لائن کلاسوں کے فیصلے کو مسترد کرتے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ۔

دریں اثناء سندھ کے شہر کراچی اور پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں آن لائن کلاسوں کے خلاف مظاہرے کئے گئے ۔

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں طلباء نے گذشتہ روز پولیس کے ہاتھوں طلباء و طالبات کی گرفتاری ، تشدد اور آن لائن کلاسوں کے خلاف بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا ۔

ادھر بلوچستان کی مختلف سیاسی تنظیم اور جماعتوں نے بلوچستان میں انٹرنیٹ کی سہولت کے نہ ہونے کے باوجود آن لائن کلاسوں کے آغاز اور کوئٹہ میں طلباء و طالبات کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ۔