کیچ: فورسز کے ہاتھوں مزید ایک شخص لاپتہ

243

سیکورٹی فورسز نے نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ نظر آباد میں گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے پاکستانی فورسز نے گلاب ولد غلام رسول نامی نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

مذکورہ نوجوان کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے یکم مئی سے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا گیا تھا جس کی تصدیق لواحقین نے اج کی ہے۔

واضح رہے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے تسلسل میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ لواحقین خوف کے باعث اپنے لاپتہ پیاروں کے خبریں شائع کرنے سے اجتناب کرتے ہیں۔