کیچ: فوجی اہلکاروں کو حملے میں ہلاک کیا – بی ایل ایف

187

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ضلع کیچ میں دو پاکستانی فوجی اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کی صبح سرمچاروں نے مند کے علاقے سنگستان کنڈگ میں فوجی چوکی پر اسنائپر رائفلوں سے حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک کیا۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔