کورونا وائرس: دنیا بھر میں 2 لاکھ 92 ہزار سے زائد افراد جانبحق

124

 دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 43 لاکھ 42 ہزار 355 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 92 ہزار 893 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 24 لاکھ 47 ہزار 19 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 46 ہزار 342 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 16 لاکھ 2 ہزار 443 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 83 ہزار 425 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 8 ہزار 636 ہو چکی ہے۔

امریکہ کے ہسپتالوں میں 10 لاکھ 28 ہزار 465 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 473 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 96 ہزار 746 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 69 ہزار 520 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 26 ہزار 920 ہو چکی ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 ہزار 116 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 32 ہزار 243 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 32 ہزار 692 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 26 ہزار 463 ہو گئی۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 30 ہزار 911 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 21 ہزار 216 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 26 ہزار 991 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 78 ہزار 225 ہو گئے۔

برازیل میں کورونا وائرس 12 ہزار 461 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 78 ہزار 214 تک جا پہنچی ہے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 7 ہزار 738 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 73 ہزار 171 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار 894 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 41 ہزار 475 ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 ہزار 733 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 10 ہزار 767 ہو گئے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 926 اور اس سے اموات 4 ہزار 633 ہوگئی ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 264 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 42 ہزار 925 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 34 ہزار 336 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 737 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے پاکستان  میں 24 ہزار 787 مریض اب بھی ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 8 ہزار 812 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔