دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 34 لاکھ 1 ہزار 190 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 39 ہزار 604 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 20 لاکھ 79 ہزار 947 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 51 ہزار 356 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 لاکھ 81 ہزار 639 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
امریکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں نا صرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی تاحال دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 65 ہزار 776 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 31 ہزار 452 ہو چکی ہے۔
امریکہ کے اسپتالوں میں 9 لاکھ 4 ہزار 113 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 481 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 لاکھ 61 ہزار 563 کورونا مریض اب تک شفا یاب ہو چکے ہیں۔
اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 42 ہزار 988 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 24 ہزار 824 ہو چکی ہیں۔
اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 28 ہزار 236 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 7 ہزار 428 رپورٹ ہوئے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 27 ہزار 510 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 77 ہزار 454 ہو گئی۔
فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 24 ہزار 594 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 67 ہزار 346 ہو گئے۔
جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 6 ہزار 736 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 64 ہزار 77 ہو گئے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3ہزار 258 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 22 ہزار 392 ہو گئے۔
کورنا وائرس سے روس میں کل اموات 1 ہزار 169 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 14 ہزار 431 ہو چکی ہے۔
ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 ہزار 91 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 95 ہزار 646 ہو گئے۔
چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں اس وائرس سے اب تک کل ہلاکتیں 4 ہزار 633 ہو گئی ہیں جبکہ کُل کورونا کیسز 82 ہزار 875 ہو گئے۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 169 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 24 ہزار 97 تک جا پہنچی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 18 ہزار 114 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 417 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے پاکستان میں 12 ہزار 982 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 142 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 ہزار 715 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔