کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آج 39 ویں روز بھی سرکاری طور پر مکمل طور پر لاک ڈاون ہے، کچھ دکانوں کو کھولنے کی اجازت کے سبب کورونا کیسز میں روز بہ روز مقامی سطح پر اضافہ ہو رہا ہے۔
بلوچستان میں کورونا وائرس کے مسلسل بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث بلوچستان حکومت نے اس کی روک تھام کے لئے اقدامات بھی تیز کر دیئے ہیں۔ تعلیمی اداروں اور دفاتر کی بندش کے ساتھ شہر میں آج 39 روز بھی مکمل طور پر لاک ڈاون ہے۔
دوسرے شہروں کو جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے علاوہ شہر میں چلنے والی لوکل بسوں بھی مکمل طور پربند ہے جس سے ٹریفک کی روانی معمول سے کم ہے۔
کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ میڈیکل سٹور، ہوٹلز، اشیائے خورونوش، قصاب، سبزی اور دودھ دہی کی دکانیں کھلی ہوئی ہیں۔ لاک ڈاون میں نرمی کرتے ہوئے چند مخصوص دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی تھی جس کے بعد مقامی سطح پر کیسز میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کر رہے،انتظامیہ کی جانب سے کوئی روک تھام کا عمل سامنے نہیں آرہا جس کی وجہ سے حکومت کی جانب سے لاک ڈوان میں اب سختی متوقع ہے تا کہ لوگ گھروں تک محدود رہیں۔