کرونا وائرس: بلوچستان میں 174 کیسز کی تصدیق

100

بلوچستان میں 174 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد بلوچستان میں مصدقہ کیسز کی تعداد 1495 تک پہنچ گئی جبکہ اموات کی تعداد 21 ہے۔ اس کے علاوہ کورونا وائرس سے اب تک 206 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت بلوچستان کے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں اب تک 30 ہزار 461 افراد کی اسکریننگ کی گئی جن میں 16334 مشتبہ افراد کے سیمپلز لئے گئے اب تک 11496 افراد کے ٹیسٹ کیئے گئے ہیں جن میں 10 ہزار ایک ٹیسٹ منفی جبکہ 174 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1495 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق منگل کے روز 863 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے اس کے علاوہ صوبے میں 1495 میں سے 1268 کیسز ایکٹو ہیں 206 افراد صحت یاب جبکہ 21 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 1226 افراد کے ٹیسٹ کا انتظار ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق صوبے کے مختلف قرنطینہ سینٹرز جن میں تفتان میں 231، دالبندین 18، پی سی ایس آئی آر میں 5، خضدار میں 10، لورالائی میں 16، کچھی میں 2، قلعہ عبداللہ میں 469، سبی میں 150، پشین میں 381، بارکھان میں 15، ژوب میں 23، پنجگور میں 8، گوادرمیں 17 اور لسبیلہ میں 38 افراد نے خود کو کورونٹائن کیا ہے۔