ڈیرہ بگٹی: بم دھماکے میں 1 شخص ہلاک، دو زخمی

478

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں پتھر نالہ کے مقام پر نصب کردہ بارودی سرنگ کے زد میں آنے سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

دھماکے میں ہلاک ہونیوالے شخص کی شناخت محمد خان ولد شازہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق حکومتی حمایت یافتہ گروہ سے تھا۔

دریں اثنا بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا کو جاری کیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ٹی کے سرمچاروں نے ایف سی کے ماتحت خفیہ ادارے ایف آئی یو کے اہلکاروں اور ان کے مقامی سہولت کاروں کو ریموٹ کنٹرول بم حملے کا نشانہ بنایا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے ایف آئی یو کا صوبیدار محمد جبار اور مقامی ڈیتھ سکواڈ کا کارندہ محمد جان ولد شازو بگٹی ہلاک ہوگئے جبکہ ایف آئی یو اور ڈیتھ سکواڈ کے دو کارندے زخمی بھی ہوئے ہیں۔

میران بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی اہلکاروں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گے۔