چین سے کشیدگی : امریکہ کا گوام میں بمبار طیارے تعینات

163

 امریکا نے چین سے کشیدگی کے پیش نظر گوام میں اپنے فضائی اڈے اینڈرسن ائیرفورس بیس پر اپنے بمبار طیارے اور ائیر فورس کے سیکڑوں اہلکار دوبارہ تعینات کردیے ہیں۔ ایک ماہ قبل امریکا نے یہاں سے اپنے بی بمبار طیارے واپس بلالئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 4ون بی لانسرز طیارے اور نائنتھ بم اسکوارڈرن کے 200کے قریب ہوا بازوں کو دوبارہ گوام میں تعینات کردیا گیا ہے۔ اس تعیناتی کو چین اور امریکا کی بڑھتی ہوئی کشیدگی کا شاخسانہ قرار دیا جارہا ہے۔

امریکن ائیر فورس کی جانب سے جاری نیوز ریلیز میں ساتویں بم ونگ کمانڈر کرنل ایڈ سومانگل کا کہنا ہے کہ ہم لوگ گوام میں واپسی کے بعد پرجوش ہیں، ہمیں فخر ہے کہ ہم امریکا اور اس کے اتحادیوں کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے بمبار فورس کیساتھ کام جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ گوام سے امریکی بمبار طیاروں کو واپس بلالیا گیا تھا تاہم ائیر فورس گلوبل اسٹرائیک کمانڈ نے واضح کیا تھا کہ ایشیا پیسفک خطے کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ہے اور اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ اسٹریٹجک بمبار طیارے زیادہ عرصے تک اس خطے سے غائب رہیں گے۔