پنجگور سے ایک شخص کی لاش برآمد

322

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے نواحی علاقے کیلکور سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کو گولیاں مارکر قتل کیا گیا ہے۔

منظور ولد عرضو نامی شخص کی لاش کیلکور کے علاقے میں چوٹین کے مقام سے ملی ہے جو گوارگو کا رہائشی تھا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق حکومتی حمایت یافتہ گروہ سے تھا جسے چند روز قبل مسلح افراد نے حراست لیکر اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔

ماضی حکومتی حمایت یافتہ کو بلوچ مسلح آزادی پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے تاہم مذکورہ شخص کے ہلاکت کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔