نصیر آباد: پٹرول پمپ میں آتشزدگی، 5 افراد جھلس کر زخمی

632
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں منی پیٹرول پمپ پر آتشزدگی کے نتیجے میں 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ آتشزدگی کے باعث 2 دکانیں زمین بوس ہوگئی جبکہ 2 منی پیٹرول پمپ اور قرب و جوار میں واقع دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔

تفصیلا ت کے مطابق نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ رحمان جمالی میں 2 منی پیٹرول پمپ میں ایرانی پیٹرول اتارتے ہوئے ٹینکی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 2 پیٹرول پمپ اور قریبی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے سے 5 افراد جھلس گئے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

فائر بریگیڈ عملہ نے کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ حفاظتی اقدامات کے تحت سندھ بلوچستان مرکزی شاہراہ کو کچھ وقت کے لیئے بند کردیا گیا تاہم بعدازں شاہراہ کو کھول دیا، آگ میں جھلس کر زخمی ہونے والوں کو سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا جہاں پر زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

تین زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی جنہیں مزید علاج کے لیئے لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا۔ آگ لگنے سے دو دکان زمین بوس ہوگئے ایک گاڑی جل کر راکھ ہوگئی۔