بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کی صبح سرمچاروں نے ضلع کیچ میں مند کے علاقے شیراز میں پاکستانی فوج کی چھ گاڑیوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ عام آبادی کی جانب پیش قدمی کر رہے تھے۔ سرمچاروں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں فوجی قافلہ خوف کا شکار ہوکر واپسی پر مجبور ہوا۔
میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ جمعہ ہی کے روز ضلع کیچ کے علاقے زامران میں، گیشردان بندن فوجی چوکی پر سرمچاروں نے اسنائپر اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس حملے کے بعد گیشردان کے قریب جنگلی میں پاکستان فوج کے چوکی پر سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ ان حملوں میں پاکستانی فوج کے چار اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک پاکستانی فوج پر حملے جاری رہیں گے۔