لسبیلہ: شدید بارشوں سے نشیبی علاقے زیرآب

688

ندی نالوں میں طغیانی کے باعث پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان ضلع لسبیلہ کے شمال مشرقی علاقوں شاہ نورانی کنراج اور کھرڑی کے پہاڑی سلسلوں میں گذشتہ روز ہونے والی موسلادار بارش کے بعد اوتھل اور اس کے مضافاتی علاقوں سے گزرنے والے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کئی نشبی علاقے زیر آب آگئے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز لسبیلہ کے شمال مشرقی علاقوں شاہ نورانی کنراج اور کھرڑی کے پہاڑی سلسلوں میں ہونے والی برسات کے بعد اوتھل اور اس کے مضافاتی علاقوں سے گزرنے والے برساتی نالوں اور کھانٹا ندی، کھرڑی ندی اور لنڈا ندی سمیت چھوٹی چھوٹی ندیوں میں برساتی ریلوں کی طغیانی دیکھنے کو ملی اور اس سے کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

علاقے میں بنیادی سہولیات نا ہونے کے سبب علاقہ مکین اپنے مدد اپ کے تحت مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔