قلات: فورسز اور مسلح افراد میں جھڑپ، جانی نقصانات کی اطلاع

639

بلوچستان کے علاقے قلات اور خاران کے پہاڑی سلسلوں میں پاکستانی فورسز اور مسلح افراد میں جھڑپ ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق شور پارود اور لجّے کے پہاڑی علاقوں میں پاکستانی فورسز اور ڈیتھ اسکواڈ گروپ کا مسلح افراد کے  ساتھ جھڑپ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں دونوں اطراف سے جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

پاکستانی فوج کی مزید نفری کو مذکورہ علاقوں میں جاتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ فورسز نے علاقے کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی کردی ہے۔

عسکری حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہے۔