فورسز اور ڈیتھ اسکواڈ کے حملے کو ناکام بناکر متعدد اہلکار ہلاک کیئے ۔ بی آر اے

434

کانی کور جھڑپ میں ہمارے سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے – بیبگر بلوچ

بلوچ ریبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 22 مئی بہ روز جمعہ کو آواران کے علاقے جہل جھاؤ کانی کور میں ہمارے سرمچاروں کے گشتی ٹیم پر گھات لگائے ڈیتھ اسکواڈ اور فورسز کے کارندوں نے حملہ کیا۔ ہمارے سرمچاروں نے دفاع کرتے ہوئے ایک گھنٹے تک جاری جھڑپ میں دشمن کے کئی اہلکار ہلاک اور زخمی کیئے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچار بہتر جنگی حکمت عملی کے سبب گھیرے سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا ہمارے کاروائیاں قابض فورسز کے انخلاء اور ان کے نام نہاد ڈیتھ اسکواڈو کے خاتمے تک جاری رہینگے۔