سویڈن حکومت ساجد حسین قتل کی تحقیقات کرئے – اختر مینگل

593

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ  کے سربراہ سردار اختر مینگل نے بلوچ صحافی ساجد حسین کی قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ساجد حسین کی قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

بی این پی سربراہ نے کہا ساجد حسین ایک بہادر اور اچھے صحافی تھے۔

انہوں نے سویڈن حکومت سے اپیل کی کہ وہ ساجد حسین قتل کیس کی تحقیق  کرئے ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے نامور صحافی ساجد حسین مارچ کی دو تاریخ کو سویڈن کے شہر اپسالا سے لاپتہ ہوئے تھےجس کے بعد اس کی لاش دریا سے پولیس نے برآمد کی تھی۔