ساجد حسین کی موت بلوچ قوم اور صحافت کے لئے بہت بڑا نقصان ہے – ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ

593

بلوچ آزادی پسند اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے ساجد حسین بلوچ کی موت کو بلوچ قوم اور صحافت کے لئے بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر بلوچ قوم پرست رہنما نے کہا کہ ساجد حسین کی موت بلوچ قوم اور صحافت کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔ سویڈن کے حکام کو ان کے دو ماہ کی گمشدگی کے پیچھے موجود تمام روابط کا سراغ لگانا چاہیے جو اس کی بے وقت موت کا باعث بنے۔ تحقیقات میں پرویز مشرف کے الفاظ شامل کرکے تجزیہ کیئے جانے چاہئیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے اپنے ٹیوٹ میں سابق پاکستانی ڈکٹیٹر جنرل مشرف کی ایک ویڈیو بھی شئیر کی جس میں انہیں کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ ہم پاکستان سے باہر کسی کو بھی مار سکتے ہیں اور یہ ہماری پالیسی ہے۔