خضدار : مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

303

  بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل زہری میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہوگئے ۔

فائرنگ کا واقعہ تحصیل زہری کے علاقے بدوگشت میں پیش آیا،  واقعے  میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔

 مقامی انتظامیہ نے لاشوں کو تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں ضروری کارروائی کے بعد میتوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔

مقامی ذرائع  کے مطابق فائرنگ میں ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق جتک قبیلے سے ہے،  تاہم قتل کے وجوہات تاحال معلوم نا ہوسکے ۔

تاہم خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔