تمپ میں فورسز کے گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا ۔ یو بی اے

322

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز مغرب کے وقت تمپ کے علاقے ابدوئی کے چیک پوسٹ پہ ہمارے سرمچاروں نے فورسز کے گاڑی کو اس وقت ریموٹ کنٹرول بم کا نشانہ بنایا جب فورسز کے اہلکار ترکیک کے چوکی کے طرف جارہے تھے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ فورسز کی گاڑی حملے میں مکمل تباہ ہوگئی جبکہ گاڑی میں سوار تمام اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مزار بلوچ نے کہا کہ قابض فورسز مکران سمیت تمام بلوچستان میں اپنے فوجی کیمپ اور چوکیوں کی تعداد کو مزید بڑھا رہے ہیں تاکہ اپنے تشددانہ کاروائیوں کی دائرے کو مزید وسعت دے سکیں اور بلوچ قومی سائل و وساحل کو لوٹنے میں قابض ریاست کو آسانی ہو۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔