بی ایل اے نے شاہرگ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

320

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کھوسٹ کے مقام پر پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب انہوں نے علاقے میں آمدورفت کے راستے پر ناکہ بندی کی تھی۔

ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں کے حملے میں فورسز کے دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔