بلوچستان: کرونا کی واضح علامات والے افراد کے ہی ٹیسٹ ہونگے

119

بلوچستان میں شہری اب سرکاری لیب میں کرونا کے ٹیسٹ کیلئے سیمپلز جمع نہیں کروا سکیں گے جبکہ صرف واضح علامات والے افراد کے ہی ٹیسٹ ہوں گے۔

محکمہ صحت بلوچستان نے کرونا وائرس کی ٹیسٹنگ سے متعلق پالیسی تبدیل کرتے ہوئے شہریوں کیلئے واحد سرکاری لیب میں ٹیسٹنگ کی سہولت ختم کر دی ہے۔

فاطمہ جناح اسپتال لیبارٹری نے شہریوں کا مزید سیمپلز لینے سے انکار کر دیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق اب صرف واضح علامات کے حامل افراد کے ہی ٹیسٹ ہوں گے اور مشتبہ افراد کے ٹیسٹ گھر میں 14 دن قرنطینہ مکمل ہونے کی صورت میں ہی کیئے جائیں گے۔

فیصلہ محدود ٹیسٹ کی صلاحیت کے باعث کیا گیا ہے۔ فاطمہ جناح اسپتال لیب میں اس وقت 2 ہزار سے زائد افراد کے سیمپلز التواء کا شکار ہیں۔