بلوچستان پر تاریخ کے نااہل ترین حکمران مسلط ہیں – نیشنل پارٹی

240

نیشنل پارٹی کیچ کے صدر محمد جان دشتی، جنرل سیکریٹری حلیم بلوچ نے ہفتہ کے روز نیشنل پارٹی کیچ کے ضلعی تنظیم کیجانب سے پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن ضلع کیچ کو حفاظتی ماسک عطیہ کیئے، پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کیچ کے ناہب صدر سبزل خان کولواہی نے نیشنل پارٹی کیچ کیطرف سے ماسک کا عطیہ وصول کیا۔

اس موقع پر معمد جان دشتی نے صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پر تاریخ کے نااہل ترین اور غیر سنجیدہ ترین حکمران ٹولہ مسلط کیا گیا ہے،یہ عوام کے نماہندہ ہیں اور نہ ہی انکو عوام کی مینڈیٹ حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ یہ ٹولہ عوام کے جان و مال کو تحفظ دینے کے سلسلے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا اگر اس بحرانی اور ناگہانی کیفیت میں  اقتدار نیشنل پارٹی جیسے سنجیدہ اور عوام دوست جماعت کے ہاتھ میں ہوتی تو جسطرح 2013 آواران زلزلہ کے وقت ڈاکٹر مالک اور میر حاصل خان نے لندن میں اپنی مصروفیات ترک کرکے لندن سے سیدھا آواران تشریف لائے اور دس پندرہ ایام اپنےعوام کے اندر قیام کیا جسے حکومتی مشینری متحرک ہوکر امداد اور بحالی کے کاموں میں تیزی آئی بلکہ عوام کا اعتماد بھی بحال ہوا۔

محمد جان دشتی نے کہا افسوس کیساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ اتنے نقصانات کے باوجود جام صاحب کو ابھی تک معلوم ہی نہیں کہ یہ معاملہ پی ایم ڈی سی کا نہیں بلکہ محکمہ ہیلتھ کا ہے اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو باہم مضبوط بناکر ہی اس وباء کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے مگر جام صاحب ابھی تک ڈاکٹرز اور طبی عملہ کو حفاظتی لباس مہیا کرنے کوتیار نہیں اور نہ ہی کوہٹہ کے علاوہ دیگر ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں ٹسٹنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے