بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا کے بڑھتے اعداد و شمار تشوشناک ہیں، موجودہ حالات کو دیکھتے ہو ئے بلوچستان بھر میں جاری لاک ڈاون میں 19 مئی تک توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں میڈیا بریفنگ دیتے ہو ئے کیا۔
لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس وینٹی لیٹیرز کی کمی ہے اس سلسلے میں این ڈی ایم کو مزید وینٹی لیٹیرز فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں جس رفتار سے اضا فہ ہورہا ہے وہ تشویشناک ہے اسی لئے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے اب 05 مئی کی بجائے 19 مئی تک بلوچستان بھر میں لاک ڈاؤن کیا جائے گا بلکہ لاک ڈاون پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنائیں گے اور اس کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ شہریوں کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لئے وینٹی لیٹرز کی ضرورت ہوا کر تی ہے اس وقت ہمارے پاس وینٹی لیٹرز کم ہیں اسی لئے اس بابت این ڈی ایم کو مزید وینٹی لیٹرز فراہم کرنے کی درخواست کی۔ بلوچستان میں 2 پی سی آر مشینوں سے ٹیسٹنگ کی جارہی ہے، لا ک ڈاؤن اور ایس او پیز پر عمل در آمد وقت کی اہم ضرورت ہے اس کے بغیر اس عالمی وباء سے پیشگی بچاؤ ممکن نہیں ہوگا اسی لئے صوبائی حکومت روز اول سے ہی اس سلسلے میں کوشاں ہیں۔