اٹھارہویں ترمیم کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے- ڈاکٹر عبدالمالک

126

نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہا کہ شہید فداحمد بلوچ کے برسی انھیں بلوچ قومی تحریک میں نمایاں سیاسی خدمات اور جدوجہد پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہید فدا بلوچ نے اپنی پوری زندگی بلوچ عوام کے سیاسی معاشی اور ثقافتی و جغرافیائی حقوق کے حصول کے لئے وقف کی، وہ ایک انتہائی ذہین ،بہادر سیاسی رہنماء تھے ،جہنوں نے مسلسل جدوجہد کے ذریعے عوام کو سیاسی و نظریاتی بنیادوں پر متحد کرنے میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچ عوام کو سیاسی جماعت دیا بلکہ بلوچ طلبا کو متحد کردیا، شہید فدا احمد بلوچ ، شہید مولابخش دشتی کی کوششوں سے بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے دونوں دھڑوں کا انضمام عمل میں لایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی قومی تحریک کی سیاسی جدوجہد میں فداحمد ، مولابخش دشتی کو نمایاں مقام اور احترام حاصل ہے سیاسی کارکنوں کا ان رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ وہ اس جاری مشن کو مکمل کرنے کے لئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے خلاف سازشوں کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے، گذشتہ انتخابات میں عوام کے جمہوری مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ملک و بلوچستان میں ایسی حکومتوں کی تشکیل عمل میں لایا گیا جن کا عوام اور ان کے سیاسی تحریک سے کوئی واسطہ نہیں اس لئے عوام کے مفادات کے برخلاف اٹھارویں ترمیم کو رول بھیک کرنے کی سازشیں شروع کر دی گئی ہیں لیکن نیشنل پارٹی ملک کے دیگر قومی و سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر ان سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا۔