افغانستان: ننگرہار میں نماز جنازہ پر خودکش حملہ

469

افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار کے ضلع خیوہ میں ایک جنازہ کے دوران خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوئے ـ

میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکہ شیخ اکرم نامی ضلعی پولیس قمندان کے جنازہ میں ہوا جو گذشتہ روز دل کے بیماری سے فوت ہوچکے تھےـ

بعض ذرائع کے مطابق خودکش حملے میں مارے گئے افراد میں ننگرہار صوبے کہ کچھ صوبائی رکن اسمبلی بھی شامل ہیں تاہم فوری طور پر اس بات کی تصدیق یا تردید حکومتی ذرائع نے نہیں کیـ

یاد رہے کہ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان دوحہ قطر میں ہونے والے امن معاہدے کے بعد افغانستان میں تشدد کے واقعات میں واضح کمی دیکھنے کو ملی ہے ابھی تک افغان طالبان نے آج کے اس خودکش حملے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا، تاہم مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے اس طرح کے حملے داعش نامی شدت پسند تنظیم کرچکے ہیں ـ