جیکب آباد: صحافی قتل، ملزمان گرفتار

206

مسلح افراد نے فائرنگ کرکے صحافی کو قتل کردیا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سندھ کے شہر جیکب آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی صحافی جانبحق ہوگیا۔-

پولیس کے مطابق واقعہ دودا پور میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مقامی صحافی ذوالفقار مندرانی کو قتل کرکے موقع واردات سے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کے مطابق ذوالفقار مندرانی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔