فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازعے کے سبب پیش آیا۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے کوہلو میں گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو افراد مارے گئے جبکہ 7 افراد زخمی ہوئیں ۔
علاقائی زرائع کے مطابق تنازعہ ایک ہی قبیلے کے دو شاخوں کے درمیان پیش آیا۔
خیال رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قبائلی و زمینوں کے تنازعات پہ اکثر اوقات مسلح تصادم ہوتے رہتے ہیں جس کے سبب کئی افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔