نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے کہا کہ کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی صورتحال تشویشناک ہےاور یہ لاک ڈوان میں نرمی کی بدولت ممکن ہوا، حکومت کو اپنے غیر زمہ دارانہ رویوں و کردار کو پرکھنا ہوگا۔
بیان میں کہا گیا کہ عالمی وباء کا مقابلہ کرنے کا واحد اور بہترین حل سماجی فاصلے رکھنا ہےاور سماجی فاصلے صرف اور صرف مکمل لاک ڈوان سے ممکن ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے حکمرانوں کی غیر سنجیدگی اور لاپرواہی کی انتہاء کردی ہے اب تک کورونا وائرس کو سنجیدہ ہی نہیں لےرہی ہے لاک ڈوان میں نرمی اس وقت کیاجاتا ہے جب ٹیسٹنگ کے مراحل زیادہ ہوں اور رزلٹ کا تناسب منفی کی صورت میں زیادہ ہو،یہاں تو ٹیسٹنگ کی استعداد ہی نہیں تو تناسب کا اندازہ مضحکہ خیز ہے اس سے پہلے بھی حکومت کی ناقص پالیسیوں اور غیر سنجیدگی کی بدولت کورونا وائرس ملک میں پھیل گیا مزید کوتاہی اور غیر زمہ داری ملک کو بڑی تباہی کی طرف دھکیل سکتی ہے،اس لیے حکمرانوں کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا ۔
بیان میں عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ خود ہی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ رکھیں کیونکہ خود کو محفوظ رکھنے سے ہی سماج محفوظ رہے گا۔