کورونا وائرس کے باعث سندھ میں 15، خیبر پختونخوا میں 14، پنجاب میں 12، گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں ایک شخص جاں بحق ہو چکا ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 45 جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 2880 ہو گئی ہے۔
آج پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کے بعد اب تک کورونا سے ہونے والی 45 ہلاکتوں میں سب سے زیادہ 15 ہلاکتیں سندھ میں ہوئی ہیں جب کہ خیبرپختونخواہ میں 14، پنجاب میں 12، گلگت میں 3 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔سندھ، پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 104 کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2880 تک پہنچ گئی ہے۔
پنجاب میں آج اب تک مزید 76 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 1163 ہو گئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا وائرس سے 12 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ وائرس سے متاثرہ 6 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کیسز کی مجموعی تعداد 839 بڑھ کر 864 ہو گئی ہے جب کہ مزید ایک مریض کی ہلاکت کے بعد سندھ میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے،سندھ میں آج مزید 12 مریض صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد اب تک کورونا وائرس سے 86 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد میں بھی کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز سامنے آنے کے بعد مزیضوں کی مجموعی تعداد 78 ہو گئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 372 ہے،خیبر پختونخواہ میں اب تک کورونا وائرس سے 14 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ 30 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
بلوچستان میں ہفتے کے روز کورونا وائرس کے 10 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 185 ہو گئی ہے۔
بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق 9 ڈاکٹروں سمیت 38 افراد میں مقامی طور پر کورونا وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہوئی ہے،لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ بلوچستان میں اب تک کورونا وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی جب کہ 19 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔