کورونا وائرس: دنیا بھر میں 1 لاکھ 20 ہزار افراد جانبحق، 19 لاکھ متاثر

106

 دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 لاکھ 25 ہزار 179 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 1 لاکھ 19 ہزار 699 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 13 لاکھ 60 ہزار 457 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 51 ہزار 764 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 لاکھ 45 ہزار 23 مریض اس بیماری سے نجات پا کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریضوں کی بلکہ اس سے ہلاکتوں کی تعداد بھی دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔

امریکہ میں 5 لاکھ 87 ہزار 155 افراد اب تک کورونا وائرس کی لپیٹ میں آئے ہیں جبکہ ہلاکتیں 23 ہزار 644 ہو چکی ہیں۔

کورونا کے امریکہ میں 5 لاکھ 26 ہزار 563 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 12 ہزار 772 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 36 ہزار 948 کورونا مریض اب تک صحت یاب ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے اسپین میں اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 756 ہو گئی جبکہ یہاں کورونا کے کیسز 1 لاکھ 70 ہزار 99 ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے مجموعی اموات 20 ہزار 465 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 59 ہزار 516 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 14 ہزار 967 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 36 ہزار 779 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 3 ہزار 194ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 30 ہزار 72 ہو گئے۔

چین میں کورونا سے کل ہلاکتیں 3 ہزار 341 ہیں جبکہ کُل کورونا کیسز 82 ہزار 249 ہو گئے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 11 ہزار 329 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 88 ہزار 621 ہوگئی۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 4 ہزار 585 ہوگئی جبکہ کورونا کے کل کیسز کی تعداد 73 ہزار 303 ہو گئی۔

کورنا وائرس سے روس میں کل اموات 148 ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 328 ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 65 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 934 ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کُل تعداد 5 ہزار 716 ہو گئی، جبکہ 3 مزید کورونا مریضوں کے انتقال کرنے کے بعد اس سے اموات کی تعداد 96 ہو چکی ہے۔

پاکستان  میں 4 ہزار 256 کورونا کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 46 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 ہزار 378 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔