کورونا وائرس جاندار نہیں، جدید دنیا کےلئے خطرہ بن رہا ہے- ڈبلیو ایچ او

111

دنیا بھرکو ہلا کر رکھ دینے والے کورونا وائرس سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ یہ وائرس جاندار نہیں ہے اس لیے اسے ختم کرنے کے لیے انسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق کورونا وائرسز ایک سے زائد وائرس کا خاندان ہے وائرسزکو کروڑوں اربوں سال سے زندہ رہے بغیر اپنی موجودگی کا احساس دلانے کا فن آتا ہے، یہ وائرس کی خوفناک حد تک مؤثر حکمت عملی ہے جو انہیں جدید دنیا کے لیے بھی خطرہ بنا رہی ہے۔

مہلک کورونا وائرس جینیاتی مادے کا پیکٹ نما چھوٹا سا وائرس ہے جو کانٹے دار پروٹین کے شیل سے گِھرا ہوا ہے،کسی زومبی کی طرح نظر آنے والا یہ وائرس عام طور پر جانوروں کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے اور جب یہ ایک انسانی جسم میں داخل ہوتا ہے تو فوری طور پر اس کے خلیوں میں شامل ہو کر انہیں اپنے کنٹرول میں کرلیتا ہے اور پھر اپنے جیسے لاکھوں خلیوں میں تبدیل کر لیتا ہے اس کے بعد یہ دیگر انسانوں میں پھیلتا رہتا ہے