کلورین اور الکوحل اسپرے کورونا وائرس کا خاتمہ نہیں کرسکتا – عالمی ادارہ صحت

146

عالمی ادارہ صحت نے اپنی ویب سائٹ پر صاف الفاظ میں واضح کردیا ہے کہ کلورین اور الکوحل کا اسپرے کورونا وائرس کا خاتمہ نہیں کرسکتا ،جبکہ کورونا وائرس کی ساخت oily lipip molecule پر مشتمل ہوتی ہے جو کم از کم بیس سیکنڈ تک صابن سے ہاتھ دھونے پر انسانی ہاتھ سے ختم ہوسکتا ہے، لہٰذا کلورین اور الکوحل کے محلول چھڑکنے سے اس کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ کلورین اور الکوحل ملے محلول کا چھڑکاؤ انسان کی جلد کے لیے نقصان دہ ضرور ثابت ہوسکتا ہے۔جبکہ ساتھ ہی یہ واضح کیا ہے کہ فائیو جی موبائل نیٹ ورک کورونا کے پھیلاؤ کا سبب نہیں بن سکتا، 25 سینٹی گریڈ یا اس سے اوپر کا درجہ حرارت کسی بھی طرح کورونا وائرس کو ختم نہیں کرسکتا، ایک بار کورونا وائرس سے صحت مند ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ دوبارہ اس کا شکار نہیں ہوسکتے، بچنے کے لیے احتیاط ضروری ہے۔دس سیکنڈ تک سانس روکنے اور خشک کھانسی نہ ہونے کا مطلب بھی یہ نہیں ہے کہ آپ کورونا سے محفوظ ہیں، الکوحل کا زیادہ استعمال آپ کو کورونا سے محفوظ رکھنے کا سبب نہیں بن سکتا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ کورونا وائرس گرم اور نمی والے علاقوں میں بھی لوگوں میں انسانوں میں منتقل ہوسکتا ہے، سرد موسم اور برفیلے علاقوں میں کورونا میں بھی کورونا وائرس حملہ آور ہوسکتا ہے۔گرم پانی سے نہانے سے بھی کورونا کو نہیں روکا جاسکتا، کورونا وائرس مچھروں کے ذریعے بھی منتقل نہیں ہوسکتا۔