ڈیرہ بگٹی میں فورسز کے 7 اہلکاروں کو ہلاک کیا – بی آر اے

288

 بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے کہا کہ آج صبح بلوچ ریپبلیکن آرمی کے سرمچاروں نے ڈیره بگٹی کے علاقے سوئی میں گنڈوئی کے مقام پر پاکستانی فورسز اور انکے پشت پناہی میں چلنے والے ڈیتھ سکواڈ کے مشترکہ کیمپ پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے  گھات لگا کر حملہ کیا۔

ترجمان کے مطابق  تین گھنٹے تک فورسز کے ساتھ چھڑپیں جاری رہیں اس دوبدو کےجھڑپوں میں بلوچ ریپبلیکن آرمی کا ایک ساتھی ریٹہ بگٹی شہید ہوئیں، جبکہ فورسز کے سات اہلکاروں سمیت ڈیتھ سکواڈ کا ایک کارندہ مارا گیا اور متعدد زخمی ہوئے۔

سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ تنظیم شہید ریٹہ بگٹی کو وطن کے دفاع کیلئے اس کی قربانی پر خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔