چین کے لیبارٹریوں میں حساس مواد کو محفوظ بنا ے کی ضرورت ہے تاکہ وہ حادثاتی طور پر پھیل نہ سکیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چین کی مبینہ طور پر حساس لیبارٹریوں کے بارے کہا کہ چین امریکی انسپکٹروں کو اپنی حساس لیبارٹریوں تک رسائی کی اجازت دے ۔
اے ایف پی کے مطابق انہوں نے کہا کہ صرف ووہان کا انسٹیٹیوٹ آف وائرالوجی نہیں، چین میں ایسی کئی لیبارٹریاں کام کر رہی ہیں جہاں پیچیدہ قسم کے جراثیموں کو سٹڈی کیا جاتا ہے ، ضروری ہے کہ اس قسم کے مواد کو اس طرح محفوظ بنایا جائے کہ وہ حادثاتی طور پر پھیل نہ سکے ۔
خیال رہے کہ امریکہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ کورونا وائرس چین کے لیبارٹریوں میں سے ہی پھیلا ، تاہم پہلے چین اور پھر بعد میں عالمی ادارہ صحت نے بھی امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس جانوروں سے انسانوں میں پھیلا ہے۔
کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں ایک لاکھ 77 سے زائد افراد جانبحق ہوئیں جبکہ 24 لاکھ سے زیادہ متاثر ہیں۔