چمن میں ضلعی انتظامیہ نے اشیاء خورونوش کی چیکنگ کے دوران فیکٹری سے بڑی مقدار میں جعلی کیچپ برآمد کر لی۔
جمعرات 30 اپریل کو اسسٹنٹ کمشنر چمن ذکاءاللہ خان درانی نے مختلف علاقوں کے دورے کیئے اور اشیاء خورونوش کے دکاندوں کی چیکنگ کی۔
دوران چیکنگ شہر میں تیار ہونے والی جعلی کیچپ کی فیکٹری پکڑی گئی جس کا مالک فرار ہوگیا۔
اسسٹنٹ کمشنر چمن نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ سرکاری نرخ نامہ پر دکاندار ضرور عمل کریں اور غیرمعیاری اشیاء فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ہدایت کی گئی کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گراں فروشی کی اجازت نہیں دیں گے اور سرکاری نرخنامہ پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا لہٰذا دکاندار غیرمعیاری اور زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے سے اجتناب کریں۔