حالیہ کچھ دنوں سے خیبر پختون خواہ سمیت وزیرستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز پر حملوں میں تیزی آئی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چارسدہ میں خان ماہی پولیس اسٹیشن کے قریب پاکستانی فورسز پر ہونے والے ایک حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوئیں ۔
سیکیورٹی زرائع نے دعوی کیا کہ خفیہ اطلاع پر انہوں نے مسلح شدت پسندوں کے آپریشن کیا جہاں پہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوئیں ۔
خیال رہے کہ وزیرستان و خیبر پختون خواہ کے متعدد علاقوں میں حالیہ چند دنوں میں پاکستانی فورسز پر یہ پانچوں حملہ ہے ، جس کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد اہلکار مارے گئے ہیں ۔
دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق بظاہر یہی نظر آرہا ہے کہ پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے خیبر پختون خواہ اور وزیرستان میں مسلح شدت پسندوں کے خلاف غیر اعلانیہ ٹارگٹڈ چھاپوں و آپریشنز کا سلسلہ شروع کیا ہے ، جس کے سبب گذشتہ ایک ماہ کے دروان ایک طرف جہاں متعدد سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئیں ہیں وہی بعض مقامات پہ مسلح مذہبی گروپس کے جنگجو بھی مارے گئے ہیں ۔