پاکستانی قبضے سے نجات کےلئے سندھی قوم کو جی ایم سید کے فکر و نظریے پہ چلنے کی ضرورت ہے – ایس آر اے

428

سندھودیش روولویشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی سائیں جی ایم سید کے 25 ویں برسی کے موقع پر میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ   رہبرِسندھ سائیں جی ایم سید نے سندھ کی شاندار ماضی کو حال سے ہم آہنگ کرکے ہمیں اپنی تاریخی پہچان،وطن اور قومی وجود سے روشناس کرایا، سندھ وطن کے اوپر درپیش اور آنے والے خطرات، پنجاب کی سامراجی اورفوجی قبضہ گیریت و توسیع پسندانہ عزائم سے آگاہ و خبردار کیا اور ان خطرات سے مقابلہ کرنے اور پاکستانی قبضہ سے سندھ کو آزادکرانے کے لیئے اپنا قومی فکر و نظریہ دیا۔

ترجمان نے کہا وقت آگیا ہے کہ سندھی قوم رہبر ِسندھ سائیں جی ایم سید کے قومی آزادی کے فکر اور بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے قبضہ آور پنجاب سامراج سے اپنے وطن کی آزادی کے لیئے مل کر اور متحد ہو کر فیصلہ کن جدوجہد کرے کیونکہ اپنا قومی وجود زندہ رکھنے کے لیئے اس کے سواء اب سندھی قوم کے پاس اور کوئی بھی راستہ نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا  سندھودیش روولیوشنری آرمی سندھ کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دُہراتی ہے۔