مشکے : فورسز کے ہاتھوں گرفتاری و تشدد کے بعد کمسن لڑکا جانبحق

302

کمسن لڑکے کو گذشتہ روز پاکستان آرمی کے اہلکاروں نے مشکے رندک کیمپ بلاکر اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے سبب آج وہ جانبحق ہوگیا ۔

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شورش زدہ علاقوں میں شمار ہونے والا علاقہ مشکے کے رندک کیمپ میں پاکستان آرمی کے اہلکاروں مراد جان ولد کریم داد کو بلاکر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اٹھارہ سالہ نوجوان جانبحق ہوگیا۔

خیال اس قبل بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں اس طرح کے واقعات پیش آئیں ہیں جہاں فورسز نے نوجوانوں کو کیمپ بلاکر تفتیش کے نام پر انھیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کے سبب متعدد نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اٹھارہ سالہ مراد جان ولد کریم داد کے دو چچا جو کہ علاقے کے چرواہا تھے فورسز کے ہاتھوں مارے گئے تھے۔

بلوچستان میں پاکستان آرمی اور اس خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں پہ سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے بارہا مذمت کی جاتی ہے ۔