شمالی وزیرستان: پاکستان فوج کی گاڑی پر حملہ، 2 اہلکار ہلاک

213

صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے گاؤں حسوخیل میں پاکستان فوج کی گاڑی پر فائرنگ اور بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک، تین زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق میرعلی سب ڈویژن کے علاقے حسوخیل میں مسلح افراد نے فورسز کی گاڑی پر ریموٹ بم سے حملہ اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو فورسز اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت سپاہی رضوان، سپاہی اکرم کے نام سے ہوئی ہے جبکہ حوالدار گل شیر، لاس نائک رفاقت اور سپاہی فہد زخمیوں میں شامل ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک شہری بھی ہلاک ہوگیا۔

وقوعہ کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، جبکہ علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔